اردن کی ایک فوجی چھاؤنی کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں امریکہ کے دو فوجی ٹرینرز کی موت ہو گئی۔ واشنگٹن ڈی سی میں واقع اردن سفارت خانے میں تعینات ایک خاتون ترجمان نے
اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک اہلکار کی بھی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار دونوں سیکورٹی ٹرینروں نے فوجی چھاؤنی کے صدر دروازے پر رکنے سے انکار کر دیا۔